ترکی۔کینیا ویزے کے لئے دفتری کاروائی کی پابندی ختم

ترکی کی وزارت خارجہ نے ترکی۔کینیا کے درمیان ویزے کے لئے دفتری کاروائی کی پابندی ختم ہونے کا اعلان کیا ہے

342037
ترکی۔کینیا ویزے کے لئے دفتری کاروائی کی پابندی ختم

ترکی کی وزارت خارجہ نے ترکی۔کینیا کے درمیان ویزے کے لئے دفتری کاروائی کی پابندی ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم ستمبر سے کینیا کی سیاحت کرنے والے عام پاسپورٹ والےترک شہریوں کے لئے ائیر پورٹوں سمیت کسٹم چوکیوں اور کینیا کے سفارت خانوں میں ویزے کی دفتری کاروائی کو ختم کر دیا گیا ہے۔
نئے اطلاق کی رو سے ویزے کے حصول کے خواہش مند کم از کم دو دن میں ویزہ حاصل کر سکیں گے ۔
ویزے کے خواہش مندوں کے لئے کینیا پہنچنے سے قبل www.ecitizen.go.ke ویب سائٹ سے سروس کے حصے میں جا کر الیکٹرانک ویزہ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔
بیان کے مطابق شہریوں کے کینیا پہنچنے پر الیکٹرانک ویزے کی کمپیوٹر فوٹو کاپی، کم از کم 6 ماہ کا پاسپورٹ، ہوٹل کی بکنگ، گھامنے کی جگہوں کا پروگرام اور دعوتی مراسلے جیسے دستاویزات کو سرحدی پولیس کو پیش کرنا ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں