ترکی کے اضلاع حقاری اور کیلیس میں حملے

حقاری کی تحصیل شمدینلی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں

342070
ترکی کے اضلاع حقاری اور کیلیس میں حملے

ترکی کے اضلاع حقاری اور کیلیس میں حملے۔۔۔
حقاری کی تحصیل شمدینلی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب شمدینلی ۔تیکے لی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران دہشت گردوں نے فوجی یونٹ پر لانگ بیرل اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا۔
فوجی کی طرف سے جوابی کاروائی کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے بعد علاقے میں بھیجے جانے والے ایف ۔16 طیاروں نے دہشت گردوں کے راکٹ لانچر مورچوں کو تباہ کر دیا ہے۔
کیلیس میں شام کی سرحد پر پیٹرولنگ کے دوران فوجیوں پر شام کے دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر کنٹرول علاقے سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے فوجی کی تلاش کا کام جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں