ترکی میں پہلی ہیڈ اسکارف پہننےوالی رکنِ پارلیمنٹ وزیرکے عہدئے پر

وزیر اعظم احمد داود اولو کی قیادت میں بننے والی عبوری حکومت میں پروفیسر ڈاکٹر ش عائشین گرُ جان کو سماجی بہبود اور خاندانی أمور کی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ رواں سال یکم نومبر کو قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات تک اقتدار میں رہیں گی

371839
ترکی میں پہلی ہیڈ اسکارف پہننےوالی رکنِ پارلیمنٹ وزیرکے عہدئے پر

ترکی کی تاریخ میں پہلی بار ہیڈ اسکار پہننے والی رکنِ پارلیمنٹ کو وزیر کے عہدے پر فائض کیا گیا ہے ۔
جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی سے قبل ترکی میں یونیورسٹیوں میں طالبات کے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی عائد تھی لیکن جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد پہلے یونیورسٹیوں سے اس پابندی کو ختم کیا گیا ، اس کے بعد سرکاری ملازمت پر ہیڈ اسکارف پہننے کی پابندی کو ختم کیا گیا اور پھر پارلیمنٹ کی ہیڈ اسکارف پہننے والی خواتین کو بھی پارلیمنٹ کی رکن بننے کی اجازت دے دی گئی اور اب ترکی کی تاریخ میں پہلی بار کسی ہیڈ اسکارف پہننے والے رکنِ پارلیمنٹ کو وزیر کے عہدے پر فائض کیا گیا ہے۔
ترک وزیر اعظم احمد داود اولو کی قیادت میں بننے والی عبوری حکومت میں پروفیسر ڈاکٹر ش عائشین
گرُ جان کو سماجی بہبود اور خاندانی أمور کی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
وہ رواں سال یکم نومبر کو قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات تک اقتدار میں رہیں گی۔ عائشین 3 بچوں کی ماں اور نوجوانوں اور تعلیم کی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی رکن بھی ہیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں