آج ترکی بھر میں 30 اگست یومِ ظفر منایا جا رہا ہے

صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو نے 30 اگست یومِ ظفر کی مناسبت سے اپنے پیغامات میں اتحاد و اخوت پر زور دیا

371511
آج ترکی بھر میں 30 اگست یومِ ظفر منایا جا رہا ہے

آج ترکی بھر میں 30 اگست یومِ ظفر منایا جا رہا ہے۔۔۔
تیس اگست ملک کے دشمنوں کے قبضے سے رہائی پانے کی 93 ویں سالگرہ ہے۔
یومِ ظفر اور یومِ مسلح افواج کی مناسبت سے ملک بھر میں ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور بیرون ملک سفارت خانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو نے 30 اگست یومِ ظفر کی مناسبت سے ایک ایک پیغام شائع کروایا ہے۔
پیغامات میں اتحاد و اخوت پر زور دیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد کے بارے میں پیغامات دئیے گئے ہیں۔
صدر ایردوان کے پیغام میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور متوازی حکومتی ساختوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہزار سالوں سے اس جغرافیہ میں اس ملت نے کئی دشمنوں کو شکست دی اور کئی باغی جتھوں کا قلع قمع کیا یقیناً آج علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم اور اس کے آلہ کار کی شکل اختیار کرنے والی متوازی حکومتی ساختوں پر بھی قابو پا لے گی"۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے بھی کہا کہ ترکی کو اپنی سازشوں، تشدد اور دہشت گردی سے کمزور کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں