شامی مہاجرین کو پناہ دےکر ترکی نے انسان دوستی کا ثبوت دیا ہے: ام

وائٹ ہاوس نے دنیا کو ترکی کی مثال پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت ترکی نے شامی مہاجرین کی آباد کاری کےلیے اہم مالی وسائل صرف کیے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے

371162
شامی مہاجرین کو پناہ دےکر ترکی نے انسان دوستی کا ثبوت دیا ہے: ام

شامی مہاجرین کو پناہ دینے پر ترکی دنیا بھر سے تعریفی کلمات سمیٹ رہا ہے۔
وائٹ ہاوس نے اس حوالے سے دنیا کو ترکی کی مثال پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت ترکی نے ان مہاجرین کی آباد کاری کےلیے اہم مالی وسائل صرف کیے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔
ترجمان جوش ارنسٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ مہاجرین بھی انسان ہیں جسے فراموش نہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
ارنسٹ نے کہا کہ لیبیا اور شام سمیت دیگر خانہ جنگی کے شکار ممالک سے یہ مہاجرین فرار ہو رہے ہیں جنہیں پناہ دینے میں ترکی پیش پیش رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں