ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.08.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.08.15

370325
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.08.15

***روزنامہ حریت "60 ممالک سے 1000 کاروباری حضرات انقرہ میں جمع ہو رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ B-20 ترکی کانفرس 3 سے 5 ستمبر کو انقرہ میں منعقد ہو رہی ہے۔ ترکی چیمبر آف کامرس یونین TOBB کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق TOBB اور B-20 ترکی کے سربراہ ریفات حصارجک اولو کی میزبانی میں متوقع اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے عالمی کاروباری دنیا کے افراد اقتصادیات میں درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے۔ B-20ترکی کانفرنس میں صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت بھی متوقع ہے اور کانفرنس میں 60 ممالک سے ایک ہزار سے زائد کاروباری حضرات اور مالیاتی دنیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں جی۔20 فنانس بینکوں اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی شرکت سے پینل بھی منعقد ہوں گے۔ 


***روزنامہ صباح "حکومت کے سیف میں 4 بلین یورو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حکومت کے سیف میں 4 بلین یورو کی آمدنی میں 4 بلین یورو آمدنی لانے والا 4.5G ٹینڈر ، تین GSM آپریٹر ترک سیل، وودا فون اور آویا کے ترکی کی انٹرنیٹ مارکیٹ اور مواصلاتی مارکیٹ پر اعتماد کا ثبوت ہے۔13 سالہ لائسنس لینے والی یہ کمپنیاں یکم اپریل کو خدمات کا آغاز کریں گی۔


***روزنامہ وطن برازیلین ووٹورانٹم کی طرف سے 140 ملین یورو کی بنیاد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برازیل کی ووٹورانٹم سیمنٹ کمپنی کی طرف سے ترکی کے ضلع سیواس میں 140 ملین مالیت کی نئی سیمنٹ فیکٹری قائم کی جائے گی جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاہے۔ ووٹورانٹم سیمنٹ کے ایگزیکٹیو والٹر ڈسنگر نے کہا ہے کہ کمپنی کی طرف سے طویل المدت سرمایہ کاری والی جگہوں میں ترکی کو اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 کے آغاز میں فیکٹری کام کا آغاز کر دے گی۔


***روزنامہ ینی شفق "یورپ کی طرف سے ترکی کے بینکوں کی تحسین" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپی مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں ترکی کے بینکوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک بینکاری نظام منفی جھٹکوں کے مقابل مستحکم ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کے بینکاری سیکٹر کی قرضہ فراہم کرنے کی صلاحیت بلند ، بیلنس ساخت مضبوط اور منافع زیادہ ہے ۔


***روزنامہ اسٹار "موسم گرما میں موسم سرما کی طرح" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کا واحد اوپن ائیر خریداری مرکز لالے لی میں موسم گرما میں موسم سرما کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔ خریداری مرکز میں " موسم سرما کی طرح" کے مرکزی خیال سے منعقدہ فیشن شو کو فیشن پر بغور نظر رکھنے والوں نے گہری دلچسپی سے دیکھا۔ لالے لی انڈسٹریل اور کاروباری حضرات کی سوسائٹی LASİAD کی طرف سے اس سال چوتھی دفعہ منعقدہ لالے لی فیشن شاپنگ فیسٹیول نے فیسٹیول میں شرکت کے لئے 13 ممالک سے آنے والے مہمانوں کی میزبانی کی ۔ فیسٹیول میں منعقدہ 'موسم سرما کی طرح' نامی فیشن شو کے لئے 300 میٹر طویل پوڈئیم بنایا گیا اور مشینوں سے مصنوعی برفباری کی گئی۔


***روزنامہ خبر ترک " باباداع 75 ہزار پروازوں کے ساتھ ریکارڈ کی طرف جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل فتحئیے کے بین الاقوامی شہرت کے حامل پیرا گلائیڈنگ سینٹر میں پیرا گلائیڈنگ پروازیں گذشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ماہ میں 75 ہزار 721 تک پہنچ گئی ہیں۔ بابا داع ائیر سپورٹس پاور یونین کے ایگزیکٹیو عاکف آریجان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک توقع ہے کہ پروازوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں