اسمبلی ممبران کو وزارتوں کی دعوت

وزیر اعظم احمد داود اولو نے آئین کی رُو سے حزب اختلاف پارٹیوں کے اراکین بعض اسمبلی ممبران کو وزارتوں کی دعوت

369836
اسمبلی ممبران کو وزارتوں کی دعوت

گذشتہ روز عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم احمد داود اولو نے آئین کی رُو سے حزب اختلاف پارٹیوں کے اراکین بعض اسمبلی ممبران کو وزارتوں کی دعوت دی ہے۔
وزیر اعظم نے ریپبلکن پیپلز پارٹی سے ایردوان طوپراق ، دینیز بائکال، عائشہ گُلسن بلگے ہان توکیر، الہان کیسیجی اور تیکن بن گیول، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی سے کینان تانری کُلو، تغرل ترکش اور میرام آق شینر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے لیوینت تزیل، مسلم دوعاناور علی حیدر کونجا کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
وزیر اعظم داود اولو نے ان افراد کو جواب دینے کے لئے 24 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔
دعوت کا منفی جواب ملنے کی صورت میں آزاد اراکین کو عبوری کابینہ کی رکنیت کی دعوت دی جائے گی۔
آئین کی رُو سے عبوری حکومت کا ہفتے کے روز تک قائم ہونا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں