ترک مسلح افواج کا علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری

ترک مسلح افواج نے 22 جولائی سے جاری کاروائیوں میں اب تک 771 دہشت گردوں کو ہلاک اور 750 کو زخمی کیا ہے

336389
ترک مسلح افواج کا علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری

ترک مسلح افواج نے 22 جولائی سے جاری کاروائیوں میں اب تک 771 دہشت گردوں کو ہلاک اور 750 کو زخمی کیا ہے ۔
ترک مسلح افواج کے شمالی عراق میں بھی کیے جانے والے آپریشن کے دوران علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کے 430 شر پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔
ترکی اور عراق کی سرحد کے قریب بھی فوج نے پی کے کے کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جس کے دوران 18 دہشست گرد بھی مارے گئے۔
حفاظتی ذرائع کے مطابق ،دہشت گردوں کی قندیل کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس پر ترک مسلح افواج نے دوبارہ سے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
دریں اثنا ، کاروائیوں کے دوران مارے جانے والے شناخت شدہ دہشت گردوں کی تعداد بھی 81 بتائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں