وزرا کمیٹی کا اجلاس ملکی صورت حال پر غور

وزرا کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم احمد داود اولو کی صدارت میں گزشتہ روز قصر چانکایہ میں منعقد ہواجس میں ملکی صورت حال پر غور کیا گیا

334911
وزرا کمیٹی کا اجلاس ملکی صورت حال پر غور

وزرا کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم احمد داود اولو کی صدارت میں گزشتہ روز قصر چانکایہ میں منعقد ہوا ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم داود اولو نے دو روز قبل صدر ایردوان کو حکومت کے قیام سے متعلق ذمہ داریاں واپس کر دی تھیں۔
اجلاس میں اس کے بعد کی صور ت حال پر غور کیا گیا جس میں قبل از وقت انتخابات اور عبوری کابینہ کے موضوعات بھی شامل تھے ۔
اجلاس سے قبل وزیراعظم نے ترک مسلح افواج کے نئے سربراہ جنرل خلوصی اکار، بری فوج کے سربراہ جنرل صالح زکی چولاک ،ترک فضائیہ کےکمانڈر جنرل عابدین اونال اور ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل بلند بوستان اولو سے ملاقات کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں