اعلیٰ انتخابی کمیشن کیطرف سے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز

اعلیٰ انتخابی کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

335446
اعلیٰ انتخابی کمیشن کیطرف سے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز


اعلیٰ انتخابی کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔
اعلیٰ انتخابی کمیشن نے یکم نومبر کو انتخابات کروانے کےتقویم کو سیاسی پارٹیوں کو پیش کر دیا ہے ۔ حکومت قائم کرنے کے فرائض کی مدت کے عنقریب ہی خاتمے اور دوبارہ انتخابات کے احتمال کے پیش نظر اعلیٰ انتخابی کمیشن نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے ۔اس دائرہ کار میں عام انتخابات کے قانون میں موجود 90 دن کی مدت کو کم کرنے کے اختیارات کی مالک کمیٹی نے دوبارہ انتخابات کروانے کے فیصلے کی صورت میں 60 دنوں کے اندر تیاریوں کو مکمل کرنے کا مسودہ تقویم تیار کر لیا ہے ۔یکم نومبر کو عام انتخابات ہونے کی وجہ سے رائے دہندگان کی فہرستوں کی تیاری اور پارلیمانی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں کی مدت کو کم کر دیا گیا ہے ۔ اعلیٰ انتخابی کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کےتقویم کو چار سیاسی پارٹیوں کو پیش کر دیا ہے ۔ کمیشن کے نمائندے پارٹی کے منتظمین کیساتھ ملاقات کے بعد ان کی تجاویز کو اعلیٰ انتخابی کمیشن کے حوالے کریں گے ۔ تجاویز پر غور کے بعد اعلیٰ انتخابی کمیشن انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کرئے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں