دہشت گرد ہتھیار پھینک دیں کاروائی رک جائے گی:وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے قندیل پر کی جانے والی فضائی کاروائی پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار پھیِنک دیں تو اس طرح کی کاروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا

326571
دہشت گرد ہتھیار پھینک دیں کاروائی رک جائے گی:وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے قندیل پر کی جانے والی فضائی کاروائی پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار پھیِنک دیں تو اس طرح کی کاروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
شمالی عراق سے آنے والے اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی کے کے کے خلاف کاروائیوں کے بارے میں منظر عام پر آنے والی خبروں سے بعض عناصر بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ کاروائیاں شمالی عراق میں بسے کردوں کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔
انہوں نے ٹھوس الفاظ میں کہا کہ اگر کسی کرد بھائی کا بال بھِ بیکا ہوا تو اس کا مداوا ہم بنیں گے۔
ترکی میں نسلی اختلافات کے سیاسی حل پر مبنی کوششوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلح عناصر کے بیرون ملک فرار ہونے کے بعد ترک مسلح افواج اپنی کاروائیوں کو ختم کر دے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں