ترکی میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات

جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے چئیر مین اور وزیراعظم احمد داؤد اولو اور ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلیچدار اولو کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام کے بارے میں جاری مذاکرات میں مظبت پیش ررفت نہیں ہوسکی ہے

326426
ترکی میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات

ترکی میں قبل از وقت انتخابات کا احتمال ۔
جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے چئیر مین اور وزیراعظم احمد داؤد اولو اور ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلیچدار اولو کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام کے بارے میں جاری مذاکرات میں مظبت پیش ررفت نہیں ہوسکی ہے۔
اس بارے میں وزیراعظم احمد داوؤد اولو اور کمال کلیچدار اولو نے مخلوط حم=کومت کے قیام کے لیے آج تیسری بار مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان شفاف اور اصولوں پر مبنی مذاکرات اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم احمد داوؤد اولو نے کہا کہ ہم نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک خاص مدت کے لیے اصلاحاتی حکومت کی تشکیل کے لیے تجویز پیش کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی اور تعلیم کے شعبےکے بارے میں ہماری دونوں جماعتوں کے درمیان بڑا نمایاں فرق پایا جاتا ہے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں