شامی دیہاتیوں کی موت میں ترکی ملوث نہیں:محکمہ خارجہ

ترک محکمہ خارجہ نے اس واقعے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ اتحادی قوتوں کی طرف سے شام کے شہر عدلیب سے وابستہ آتمہ نامی دیہات میں کیے گئے حملے بیس دیہاتیوں کی موت کا موجب بنے ہیں

323675
شامی دیہاتیوں کی موت میں ترکی ملوث نہیں:محکمہ خارجہ

ترک محکمہ خارجہ نے اس واقعے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ اتحادی قوتوں کی طرف سے شام کے شہر عدلیب سے وابستہ آتمہ نامی دیہات میں کیے گئے حملے بیس دیہاتیوں کی موت کا موجب بنے ہیں۔
محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادی قوتوں نے مذکورہ دیہات میں موجود بعض ٹھکانوں پر حملہ ضرور کیے ہیں لیکن ان طیاروں نے ترکی سے پرواز نہیں کی لہذا اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ اتحادی قوتوں نے گزشتہ شام کے وقت النصرہ میں واقع دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں پر حملے کیے تھے جن کے دوران بیس افراد ہلاک ہو گئے۔
آتمہ دیہات میں ہونےوالے دھماکوں کی آواز ترکی کے علاقے ریحان لی میں بھی سنی گئیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں