شام میں سیکورٹی زون کے قیام پر ترکی کا اصرار

وزیر اعظم احمد داود اولو نے انقرہ میں بی بی سی کے ایڈیٹر برائے جیرے می بوون کے شام اور عراق کی پیش رفت ، خطے میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور حکومت کےقیام کی کاروائیوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیا

323712
شام میں سیکورٹی زون کے قیام پر ترکی کا اصرار

ترکی شام میں سیکورٹی زون کے قیام کے معاملے پر مصر ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے انقرہ میں بی بی سی کے ایڈیٹر برائے جیرے می بوون کے شام اور عراق کی پیش رفت ، خطے میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور حکومت کےقیام کی کاروائیوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیا۔
ترکی کے شام کے شمالی علاقے میں سیکورٹی زون کے نظریے کو دوبارہ ایجنڈے میں لائے جانے کا ذکر کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ شام میں خانہ جنگی سے راہ فرار اختیار کرنے والے لوگوں کے لیے سیکورٹی زون کے قیام کے زیر مقصد ہم امریکہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شام میں بری دستوں کو روانہ کرنے کے بجائے اعتدال پسند مخالفین کو طاقتور بنانے کی ضرورت ہے۔
داود اولو کا کہنا تھا کہ ترکی کے مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی کاروائیوں کا سخت ترین طریقے سے جواب دیا جائیگا۔
شام میں 4 برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مزید کوششیں صرف کرنے کی اپیل کرنے والے وزیر اعظم داود اولو نے واضح کیا کہ ترکی نے داعش یا پھر کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کی ہر گز حمایت نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی کردی باشندوں کے ساتھ نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
ترک وزیر اعظم نے 7 جون کے عام انتخابات پر بھی اپنے جائزے پیش کیے۔
انتخابات میں 85 فیصد شراکت ہونے کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم داود اولو نے بتایا کہ انصاف و ترقی پارٹی 41 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے بڑی سیاسی پارٹی ثابت ہوئی ہے۔
مخلوط حکومت کے قیام کے مذاکرات جاری ہونے کی یاد دہانی کرانے والے داود اولو نے بتایا کہ آق پارٹی کے بغیر حکومت کا قیام نا ممکن ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں