ملک سے دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک سے دہشت گردوں کے مکمل صفایا کرنے تک جاری رہے گی

323658
ملک سے دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک سے دہشت گردوں کے مکمل صفایا کرنے تک جاری رہے گی ۔
صدر نے سبکدوش ہونے والے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل کو ان کی اعلی خدمات کے عوض قومی اعزاز سے نوازا ۔
جناب صدر نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر کا ملک سے مکمل صفایا ہونے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور میں یہاں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ترک مسلح افواج اسی صورت میں اپنی کاروائی بند کرے گی جب یہ دہشت گرد عناصر اپنے اسلحے کو ہاتھ میں لینا بند کردیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خواہ کوئی بھی روپ ہو اس کا ہر لحاظ سے قلع قمع کرنا ہمارا فریضہ ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں