ترکی:حکومت بنانے کےلیے وزیراعظم کی حزب اختلاف کے رہنما سےملاقات

مخلوط حکومت کے قیام کے سلسلے میں وزیراعظم احمد داود اولو اور حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ دار اولو نے گزشتہ شام ملاقات کی جو کہ ساڑھے چار گھنٹے جاری رہی

321826
 ترکی:حکومت بنانے کےلیے وزیراعظم کی حزب اختلاف کے رہنما سےملاقات

مخلوط حکومت کے قیام کے سلسلے میں وزیراعظم احمد داود اولو اور حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ دار اولو نے گزشتہ شام ملاقات کی جو کہ ساڑھے چار گھنٹے جاری رہی ۔
وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلیک نے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں فوری طور پر ایک حکومت کے قیام کے سلسلے میں دونوں رہنماوں نے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا اظہار کیا ہے۔
جناب چیلیک نے بتایا کہ مفاہمت اور عدم مفاہمت کے تماما موضوعات پر تفصیلی غور کیا گیا ہے تاہم اس ملاقات سے کسی قسم کا نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا لہذا رواں ہفتے کے دوران جمعرات یا جمعے کے روز دونوں رہنماوں کے درمیان دوبارہ ملاقات ہونے کا امکان ہے ۔
عوامی جمہوری پارٹی کے نائب چیئر مین اور ترجمان خالوق کوچ نے بھی کہا کہ ہماری سیاسی جماعت نے اپنے سیاسی ارادے کی روشنی میں ملک میں جلد حکومت کے قیام کے سلسلے میں اپنی کوششیں صرف کی ہیں جن کا مقصد ایک پائیدار اور ملکی مفاد کےلیے موثر مخلوط حکومت کے قیام کے عمل کو تیزی میں لانا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں