صدر ایردوان کا ترک سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

صدر کے میڈیا سینٹر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر ایردوان نے وزیر داخلہ صباح الدین اؤز ترک، محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جلا ل الدین لیکے سیز کے نام ٹیلی گراف میں ان بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

321587
صدر ایردوان کا ترک سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیر داخلہ صباح الدین اؤز ترک، محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جلا ل الدین لیکے سیز اور جیزرے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار حسین پارچہ کو تعزیت کے پیغامات روانہ کیے ہیں۔
صدر کے میڈیا سینٹر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر ایردوان نے وزیر داخلہ صباح الدین اؤز ترک، محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جلا ل الدین لیکے سیز کے نام ٹیلی گراف میں ان بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اللہ و تعالیٰ سے شہیدوں کے لیے رحمت عطا کرنے اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایردوان نے شرناک کی تحصیل جیزرے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے پر ان کے اہلِ خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں