مخلوط حکومت کے لئے آج داود اولو۔کلچدار اولو مذاکرات متوقع

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو اور ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو آج 6 بجے وزارت اعظمٰی کی سرکاری رہائش گاہ پرملاقات کریں گے

384009
مخلوط حکومت کے لئے آج داود اولو۔کلچدار اولو مذاکرات متوقع

مخلوط حکومت کے لئے فیصلے کا ہفتہ۔۔۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو اور ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو آج 6 بجے وزارت اعظمٰی کی سرکاری رہائش گاہ پر مرحلے کے سب سے نزاعی مذاکرات کے لئے ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں فریقین یا تو قبول کریں گے یا پھر مرحلے کو جاری رکھیں گے۔
حکومت بنانے کے لئے 45 روزہ آئینی مہلت کا دورانیہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
23 اگست کو ختم ہونے والی اس مہلت کے آخری مرحلے میں نگاہیں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور ریپبلکن پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔
دونوں پارٹیوں کے درمیان 11دنوں میں کئے جانے والے 35 گھنٹوں کے ابتدائی مذاکرات میں سٹاف افسروں نے اپنی رپورٹیں چئیرمینوں کو پیش کی ہیں جس کے بعد سوموار کے روز سربراہان مخلوط حکومت کے لئے مذاکراتی میز پر آئیں گے۔
مذاکرات کے وہ پہلو جن پر سب سے شدید مول تول متوقع ہے وہ وزارت داخلہ، وزارت انصاف، وزارت خارجہ اور وزارت تعلیم کی نشستیں ہیں۔
مذاکرات میں سمجھوتہ طے نہ پانے کی صورت میں وزیر اعظم احمد داود اولو کے پہلے قدم کے طور پر نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے ساتھ کولیشن کے لئے ایک آخری کوشش مزید کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیرمین دیولت باہچے لی کے حزب اختلاف میں رہنے پر اصرار کرنے کی صورت میں آخری چارہ کار دوبارہ انتخابات کے فارمولوں پر غور ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں