نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری

نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے گزشتہ ماہ اختیارات سنبھالنے والے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے والے وفد سے معلومات حاصل کی ہیں

322950
نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری

ترکی میں سات جون کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے گزشتہ ماہ اختیارات سنبھالنے والے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے والے وفد سے معلومات حاصل کی ہیں ۔
وفد کی قیادت کرنے والے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم احمد داؤد اولو اور ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلیچدار اولو سوموار کے روز ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کے دونوں وفود نے بڑے شفاف طریقے سے مذاکرات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے نئی حکومت کی تشکیل کےلیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں