اعلی عسکری شوری کا اجلاس آج منعقد ہو گا

اجلاس میں قوتوں کے سربراہان سمیت مسلح افواج کے سربراہ کی تقرریوں کے معاملات پر غور کرتے ہوئے اس حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائینگے

312262
اعلی عسکری  شوری کا اجلاس  آج  منعقد ہو گا

اعلی عسکری شوری کا اجلاس وزیر اعظم احمد داود اولو کی زیر قیادت منعقد ہو گا۔
مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم داود اولو سمیت وزیر دفاع وجدی گونل، مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل، بری افواج کے کمانڈر جنرل خلوصی آقار، بحری قوتوں کے کمانڈر بلند بوستان اولو، فضائی قوتوں کے کمانڈر جنرل آکن اوزترک ، جنڈارمیری قوتوں کے سربراہ جنرل عبداللہ اتائے اور دیگر اعلی فوجی حکام شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں جرنیلوں کی ریٹائرمنٹ اور ترقیوں کے معاملات پر غور کیا جائیگا۔
یہ اجلاس 5 اگست تک جاری رہے گا۔
شوری میں لیے گئے فیصلوں کو صدر رجب طیب ایردوان کو پیش کیے جانے کے بعد رائے عامہ کے سامنے آشکار کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں