اعلی عسکری شوری کا اجلاس

5 اگست تک جاری رہنے والے شوری کے اجلاس میں وزیر اعظم داود اولو سمیت ، وزیر دفاع وجدی گیونل، مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل اور شوری کے رکن اعلی فوجی حکام نے شرکت کی

313332
اعلی عسکری شوری کا اجلاس

اعلی عسکری شوری کا اجلاس وزیر اعظم احمد داود اولو کی صدارت میں سر انجام پایا۔
5 اگست تک جاری رہنے والے شوری کے اجلاس میں وزیر اعظم داود اولو سمیت ، وزیر دفاع وجدی گیونل، مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل اور شوری کے رکن اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔
شوری سے قبل مزارِ اتاترک پر حاضری دی گئی۔
وزیر اعظم داود اولو نے مزار اتاترک پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور یہاں پر موجود خصوصی رجسٹر میں اپنے خیالات قلم بند کیے۔
جس کے بعد سربرہان مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کو تشریف لے گئے۔
اجلاس کے صبح کے ایجنڈے کے معاملات کو مکمل کرنے والے شوری ٰ کے ارکان نے صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ ظہرانہ کیا۔
جس کے بعد صدر ایردوان نے داود اولو اور جنرل نجدت اوزیل سے 25 منٹ تک خصوصی گفتگو کی۔
تین روز تک جاری رہنے والے شوری کے اجلاس میں ترک مسلح افواج کی کمانڈر شپ کو از سر نو منظم کیا جائیگا۔جبکہ چار برس کی مدت پوری ہونے والے مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل کو ریٹائرمنٹ دے دی جائیگی۔
تمام تر قوتوں کے کمانڈران کی بھی از سر نو تقرری کے ساتھ ساتھ بعض فوجیوں کو ترقی دیے جانے کے معاملات زیر غور لائے جائینگے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں