واشنگٹن پوسٹ میں وزیر اعظم داود اولو کا مقالہ

ترک وزیر اعظم نے دہشت گرد تنظیموں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ترکی کو ان کے گندے عزائم سے پاک کرنے کے عزم کو دہرایا ہے

310715
واشنگٹن پوسٹ میں وزیر اعظم داود اولو کا مقالہ

وزیر اعظم احمد داود اولو نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک کالم میں اس امر پر زور دیا ہے کہ یہ ہر کس کو جان لینا چاہیے کہ ترکی کو ہدف بنانے والی تنظیموں کی کاروائیاں بلا سزا نہیں رہیں گی۔
وزیر اعظم داود اولو نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اعلی ترین سطح پر طے پانی والی مطابقت، اتحادیوں کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف زیادہ موثر جدوجہد کرنے کا موقع فراہم کرے گی، ہماری سرحدوں سے داعش کا صفایا کرتے ہوئے ہم نہ صرف اس گھناونی دہشت گرد تنظیم کو کمزور بنائیں گے بلکہ آخر کار اس کا قلع قمع کرتے ہوئے بیک وقت خطے میں اسد انتظامیہ اور داعش کے خلاف جنگ کرنے والے واحد گروہ شامی اعتدال پسند مخالفین کے لیے امدادی ہاتھ بھی بڑھائیں گے۔"
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ" امریکہ کی جانب سےبھی دہشت گرد تسلیم کردہ پی کے کے نے داعش کے ساتھ ایک جیسے نظریات اور بنیادوں کے حامل نہ ہونے والے ساتھ ساتھ شام کی موجودہ صورتحال سے استفادہ کرتے ہوئے مغربی ملکوں کی نظروں میں تقویت حاصل کرنے کے زیر مقصد ایک بار پھر دہشت گرد کاروائیوں کا سہارا لیا ہے۔"
ڈیموکریسی کو مزید تقویت دیتے ہوئے سالہا سال سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی خاطر سلسلہ حل کو شروع کیے جانے تا ہم PKK کے ہتھیار نہ ڈالنے اور مسلح عناصر کے ترکی کو ترک نہ کرنے تک کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکنے کی وضاحت کرنے والے جناب داود نے اپنے کالم میں مزید لکھا ہے کہ " ترکی کو ہدف بنانے والی دہشت گرد تنظیموں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان کو ان کے کیے کی سزا ضرور ملے گی اور ہم بین الاقوامی قوانین کی چھت تلے ان کے گندے عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ یہ پیش رفت سلسلہ حل کے ختم ہونے کا مفہوم نہیں رکھتی، بلکہ ہم اس کے بر عکس حکومت کے قیام کے بعد اس ضمن میں سرعت سے کاروائیاں کرنے پر پُرعزم ہیں۔ تا ہم اسی اثناء PKK کی دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور مسلح گروہوں کو ترکی کی سرحدوں کو ترک کر دینا چاہیے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں