ترکی سے شمالی قبرص کو پانی کی ترسیل

ایک ارب لیرے کی مالیت کے حامل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی 50 سالہ پانی کی ضرورت کو پورا کرنے والے منصوبے کی سمندر سے گزاری جانے والی پائپ لائن کا محض 15 کلو میٹر کا حصہ باقی بچا ہے

310263
ترکی سے شمالی قبرص کو پانی کی ترسیل

صدی کے منصوبے کے طور پر بیان کردہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو صاف پانی کی ترسیل کا کام اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
ایک ارب لیرے کی مالیت کے حامل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی 50 سالہ پانی کی ضرورت کو پورا کرنے والے منصوبے کی سمندر سے گزاری جانے والی پائپ لائن کا محض 15 کلو میٹر کا حصہ باقی بچا ہے۔
ترک برادری کے معماروں اور انجنیئروں کی یونین کا ایک وفد نے منصوبے کی جانچ پڑتال کے لیے جزیرے کو جاتے ہوئے فضا سے سمندری تنصیبات کا معائنہ کیا۔
جنگلات و آبی امور کی وزارت کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری عاکف اوزکالدی کا کہنا ہے کہ اب یہ منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، ماہ اگست کے دوران ترکی کے دریا ڈریگون سے شمالی قبرص کو پانی کی ترسیل ممکن بن جائیگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں