ملک کے خلاف ہر قسم کی سازش روند دی جائے گی : داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے گزشتہ شب قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ شام اور عراق میں ہونے والاآپریشن ہماری پاک سر زمین اور اس میں بسے تمام طبقات کی جان و مال کی سلامتی اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے تک جاری رہے گا

310186
ملک کے خلاف ہر قسم  کی  سازش روند دی جائے گی : داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے "جدید ترکی اپنے سفر پر" کے زیر عنوان قوم سے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے جمہوری روایات پر زور دیتے کہا کہ 7 جون کے عام انتخابات کا انعقاد اللہ کے فضل و کرم سے پر امن ماحول میں ہوا کہ جس میں عوام کی شمولیت کی شرح 85 فیصد کے لگ بھگ رہی تھی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سات جون کے بعد ہمیں حکومت کے قیام اور دہشت گردی کے اوپر تلے واقعات جیسے مسائل سے دوچار ہونا پڑا جن کے خاتمے کے لیے ہماری حکومت نے ضروری اقدامات اختیار کیے ہیں۔
انہوں نے قوم کو بتایا کہ ترک مسلح افواج نے داعش کی سرگرمیوں کو روکنے کےلیے شام میں اور پی کے کے کے شمالی عراق میں موجود ٹھکانوں کو تباہ کرنےکےلیے کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے قوم سے کہا کہ یہ آپریشن ہماری پاک سر زمین اور اس میں بسے تمام طبقات کی جان و مال کی سلامتی اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے تک جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ملکی معیشت کو خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دے گی ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں