صدر ایردوان کی انڈونیشیا میں مصروفیات

صدرِ ترکی نے اس خطاب کے بعد دنیا کی چوتھی بڑی جامع مسجد کے درجے کی حامل اور انڈونیشیا کی علامتوں میں سر فہرست جامع مسجد استقلال کی زیارت کی

309623
صدر ایردوان کی انڈونیشیا میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان عوامی جمہوریہ چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انڈونیشیا تشریف لے گئے ہیں۔
دارالحکومت جکارتہ میں اپنی مصروفیات کا آغاز کرنے والے صدر ایردوان نے قومی سیکورٹی انسٹیٹیوٹ میں ایک خطاب دیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دشمنی، نسل پرستی اور اسلام فوبیا کی طرح کی تحریکوں کے سامنے قریبی باہمی تعاون قائم کیا جانا چاہیے۔
جناب ایردوان نے بتایا کہ" مل جل کر زندگی بسر کرنے کے نظریے کو نقصان پہنچانے والے بیانات یورپ میں باآسانی سیاستدانوں کے لب پر آتے رہتے ہیں، جو کہ ایک باعثِ تشویش پیش رفت ہے۔ حالیہ ایام میں یورپ میں مسلمانوں کے ساتھ تفریق بازی اور امتیازی سلوک کافی تکلیف دہ ہے۔ خطہ یورپ میں 5 ملین کے قریب ترک شہری مقیم ہیں جس بنا پر ترکی ان حرکات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی اسلامی مملکتوں میں سر ِفہرست ہے۔ "
شام کی صورتحال کے باعث ترکی اور عالمی طبقے کی سلامتی کو سنجیدہ سطح پر خطرات در پیش ہونے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ " بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ شامی انتظامیہ اپنی عوام کے خلاف جنگ میں کیمیائی اسلحہ، بالسٹک میزائل اور دہشت گرد تنظیموں سمیت ہر طرح کی نیچ راہوں کو استعمال کر رہی ہے۔ ترکی کو اسوقت خطے میں سر گرم تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خطرات کا سامنا ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم اسی مفاہمت اور حربوں کا نتیجہ ہے۔ اس تنظیم کی گھناؤنی حرکات کا ہمارے دین و مذہب، اخلاق و ضمیر اور ثقافت سے کوئی تعلق نہیں پایا جاتا۔"
صدرِ ترکی نے اس خطاب کے بعد دنیا کی چوتھی بڑی جامع مسجد کے درجے کی حامل اور انڈونیشیا کی علامتوں میں سر فہرست جامع مسجد استقلال کی زیارت کی۔
کالی باتا قومی ہیرووں کے قبرستان میں حاضری دینے والے صدر ایردوان بعد ازاں قصرِاسانتا مردیکا تشریف لے گئے ، جہاں پر انڈونیشائی صدر ویدودو نے ان کا ایک سرکاری تقریب سے استقبال کیا۔
تقریب کے بعد دونوں سربراہان نے کچھ مدت تک بلمشافہ مذاکرات کیے۔
انڈونیشیائی ایوان ِ نمائندگان کے اسپیکر سیتیا نو وانتو سے بھی ملاقات کے بعد جناب ایردوان کل وطن لوٹ آئیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں