نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا فیصلہ قابل مذمت ہے: حکومت ترکی

ترک محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ موقف دو ریاستی نظریے کو نقصان پہنچائے گا جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں بھی آتا ہے

419456
نئی یہودی بستیوں کی تعمیر  کا فیصلہ قابل مذمت ہے: حکومت ترکی

ترک محکمہ خارجہ نے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رہنے کی مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ موقف دو ریاستی نظریے کو نقصان پہنچائے گا جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں بھی آتا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی عدالت عالیہ نے دریائے اردن کے علاقوں میں یہودیوں کی بسی دو عمارتوں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بر خلاف حکومت اسرائیل نے گزشتہ روز دریائے اردن میں 300 مزید مکانوں کی تعمیر کی منظوری دیتےہوئے مشرقی القدس میں بھی 500 نئے مکانات کی تعمیر سے متعلق ایک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں