جمہوری تاریخ میں مخلوط حکومت ہمیشہ ناکام رہی ہے:ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں مخلوط حکومت کی مدت فرائض زیادہ سے زیادہ ساڑھے تین سال رہی ہے، اگر حالیہ مذاکرات سے کوئی ٹھوس نتیجہ نکلا تو ٹھیک ہے بصورت دیگر ہم عوام سے دوبارہ رجوع کریں گے کیونکہ اس صورت حال سے نجات پانا جتنا جلد ممکن ہو سکے اتُنا ہی ملکی مفاد میں ہوگا

308916
جمہوری تاریخ میں مخلوط حکومت ہمیشہ ناکام رہی ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اس با ت کا اظہار کیا ہے کہ ترکی کی سیاسی تاریخ میں مخلوط حکومت ہمیشہ ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
چین کا دورہ مکمل کرتے ہوئے انڈونیشیا روانگی کے دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں مخلوط حکومت کی مدت فرائض زیادہ سے زیادہ ساڑھے تین سال رہی ہے، اگر حالیہ مذاکرات سے کوئی ٹھوس نتیجہ نکلا تو ٹھیک ہے بصورت دیگر ہم عوام سے دوبارہ رجوع کریں گے کیونکہ اس صورت حال سے نجات پانا جتنا جلد ممکن ہو سکے اتُنا ہی ملکی مفاد میں ہوگا۔
صدر نے ملک میں پائے جانے والے نظریاتی اختلافات کے حل کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ بعض عناصر ان کوششوں پر پانی پھیرنے میں مصروف ہیں۔
چین کی جمعیت اسلامی سے ملاقات کے بارے میں جناب صدر نے کہا کہ اُن کے بقول ہمیں چین میں شعائر اسلامی کی ادائیگی میں کوئی مشکل در پیش نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کی تحریک کے ہم بھی مخالف ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں