قبرص میں سماجی سرگرمیوں میں سربراہان کی ملاقات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آکن جی اور قبرصی یونانی رہنما نکوس اناس تاسدیاس اب کی بار غازی موغوسا میں ترک اور یونانی فنکاروں کے مشترکہ طور پر پیش کردہ کنسرٹ سے محظوظ ہوئے

306450
قبرص میں سماجی سرگرمیوں  میں سربراہان کی ملاقات

قبرص میں سربراہان کے سماجی سرگرمیوں میں یکجا ہونے کی ریت کو جاری رکھا جا رہا ہے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آکن جی اور قبرصی یونانی رہنما نکوس اناس تاسدیاس اب کی بار غازی موغوسا میں ترک اور یونانی فنکاروں کے مشترکہ طور پر پیش کردہ کنسرٹ سے محظوظ ہوئے۔
شائقین کی گہری دلچسپی کے حامل کنسرٹ کے بعد امن و حل کے قیام کے پیغامات دیے گئے۔
صدر آکن جی نے اس سے قبل لیماسول میں ایک تھیٹر کھیل دیکھنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "چاہے لیماسول ہو یا پھر غازی موغوسا کوئی فرق نہیں پڑتا، قبرص ہمارا وطن ہے۔ ہم اس جزیرے کے ہر مقام کے لیے ہمارے وطن کے ماحول کو پیدا کرنے کے درپے ہیں۔"
انہوں نے واضح کیا کہ ہم وفاقی اصولوں کی بنیاد پر کسی حل کے حصول کا مقصد بنائے ہوئے ہیں جس کے لیے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں، ہمیں اس میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لیے دونوں معاشروں کا تعاون درکار ہے۔
دونوں معاشروں کے یکجا ہونے کی صورت میں ایک مشترکہ درخشاں مستقبل کے مواقع پیدا کر سکنے کی توضیح کرنے والے مصطفی آکن جی کا کہنا تھا کہ " اب حل چارے تک رسائی کا وقت آ گیا ہے، اب ہم مزید وقت ضائع نہیں کر سکتے ۔"
قبرصی یونانی رہنما اناستاسیادس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی دونوں معاشروں کے تمام تر حقوق کا تحفظ کرنے والے کسی متحدہ قبرص کے قیام میں کوشاں ہیں۔
انہوں نے آکن جی کو میرے دوست کے الفاظ کے ساتھ مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین کے معیار کے مطابق کسی ملک کے قیام کے حق میں ہیں اور ہمارے نزدیک مشترکہ منافع کی راہ یکسانیت سے ہی گزرتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں