ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں ثابت قدمی ضروری ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ داعش اور پی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیموں خلاف آپریشن وقت کا تقاضا ہے جس میں ثابت قدمی کا مظاہرہ ہماری ضرورت ہے

305023
ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں ثابت قدمی ضروری ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ داعش اور پی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیموں خلاف آپریشن وقت کا تقاضا ہے جس میں ثابت قدمی کا مظاہرہ ہماری ضرورت ہے ۔
صدر ایردوان نے چین روانگی سے قبل ملک کو در پیش دہشت گردی کے واقعات سے متعلق کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے قومی اتحاد اور بھائی چارگی کے ماحول کو سبو تاژ کرنے والے عناصر کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا نا ممکن ہے ۔
جناب ایردوان نے مزید کہا کہ جمہوریہ ترکی دہشت گرد تنظیموں اور نام نہاد سیاست دانوں اور فرضی روشن خیالوں سے کہیں زیادہ اپنے شہدا کے خون کا حساب مانگنے کی طاقت رکھتی ہے۔
قوم پرست تحریک کے رہنما دولت باھچیلی کی جانب سے عوامی جمہوری پارٹی کو بند کرنے سے متعلق مطالبے کے بارے میں کہا کہ پارٹی کو بند کرنا اس مسئلے کا حل نہیں البتہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اس پارٹی کے عہدے داروں کو دی جانے والی مراعات ختم کر دی جائیں۔
صدر نے شام اور ترکی کی سرحد پر ایک محفوظ علاقے کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ بفر زون کا قیام صرف اُسی صورت میں ممکن ہے جب علاقے سے دہشت گردی مکمل طور پر ختم کر دی جائے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں