قبرص میں فریقین کے درمیان ملکیت کے موضوع پر مطابقت

مسئلہ قبرص کے حل کے لیے دونوں اقوام کے رہنما ؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مطابقت طے پا گئی ہے۔ جزیرے میں دونوں رہنما موسم گرما کےآخری مذاکرات میں یکجا ہوئے ہیں۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کےصدر مصطفیٰ آکن جی اور جنوبی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نکوس آناس تاسیادِس نے اقومِ متحدہ کے بفر زون میں ملاقات کی

304086
قبرص میں فریقین کے درمیان ملکیت کے موضوع پر مطابقت

قبرص میں فریقین کے درمیان ملکیت کے موضوع پر مطابقت۔
مسئلہ قبرص کے حل کے لیے دونوں اقوام کے رہنما ؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مطابقت طے پا گئی ہے۔
جزیرے میں دونوں رہنما موسم گرما کےآخری مذاکرات میں یکجا ہوئے ہیں۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کےصدر مصطفیٰ آکن جی اور جنوبی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نکوس آناس تاسیادِس نے اقومِ متحدہ کے بفر زون میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فر یقین ملکیت کے موضوع پر متبادل، انتظامات، اییکدوسرے کو ادائیگی اور جرمانہ ادا کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
ماہ جولائی کی آخری ملاقات میں اقوام متحدہ کے مسئلہ قبرص سے متعلق خصوصی نمائندے ایسپین بارتھ ایدی نے ان مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
سفارتی ذرائع اس ملاقات کو بڑی اہم قرار دے رہے ہیں۔
صدر مصطفیٰ آکن جی نے اس سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات میں کوئی ایسا موضوع نہیں رہا گیا جس پر بات چیت نہ کئی گئی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف ضرورت ان تمام تجاویز پر عمل درآمد کرنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں