بدھ کو ترکی کی قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا

ترکی کی قومی اسمبلی کا 29 جولائی بروز بدھ دہشت گردی کے حملوں کی وجہ سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر عصمت یلماز نے ہنگامی اجلاس سے متعلق اپنی اپیل کو قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی گروپوں کو بھیج دیا ہے۔ ری پبلیکن پیپلز پارٹی نے سوروچ کے دہشت گردی کے حملے کے بعد قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کو طلب کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی

304058
بدھ کو ترکی کی قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا

ترکی کی قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس۔
ترکی کی قومی اسمبلی کا 29 جولائی بروز بدھ دہشت گردی کے حملوں کی وجہ سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر عصمت یلماز نے ہنگامی اجلاس سے متعلق اپنی اپیل کو قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی گروپوں کو بھیج دیا ہے۔
ری پبلیکن پیپلز پارٹی نے سوروچ کے دہشت گردی کے حملے کے بعد قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کو طلب کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
ری پبلیکن پیپلز پارٹی نے ان واقعات کے بارے میں ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی نے قومی اسمبلی میں دہشت گردی کے اس واقعت کے بارے میں بحث و مباحثہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
عصمت یلماز نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کی اس درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر عصمت یلماز نے 29 جولائی بروز بدھ سہ پہر تین بجے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں