آپریشنوں میں 851 افراد زیر حراست

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف 34 تحصیلوں میں تین دن سے جاری آپریشنوں میں 851 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

385236
آپریشنوں میں 851 افراد زیر حراست

دہشت گرد تنظیم کے خلاف جاری آپریشنوں میں 851 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔۔
حالیہ دنوں میں ترکی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملوں کے بعد دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' اور اس کی شاخ YDG/H اور دہشت گرد تنظیم داعش اور اس کی شاخ DHKP/C سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف 34 تحصیلوں میں تین دن سے جاری آپریشنوں میں 851 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
استنبول میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے شعبے کے ڈائریکٹر دفتر کی کوآرڈینیشن میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف 26 تحصیلوں میں بیک وقت آپریشن کیا گیا اور 140 مقامات پر تلاشی کے دوران 37 غیرملکیوں سمیت 104 افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
باع جی لار میں دہشت گردوں نے اسپیشل فورسز کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کی دہشت گردوں کے دہشت گرد تنظیم DHKP/C کے رکن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
جھڑپ میں میں گیونائے اوزآسلان کو ہلاک کر دیا گیا ہے کہ جو خودکش بم حملے کی تیاریوں میں ہونے کی مخبری کی وجہ سے مطلوب تھا۔
اس کے علاوہ آپریشنوں میں ترکی میں دہشت گرد تنظیم کے غیر ملکی اراکین کے ذمہ دار اور اعلٰی سطحی منتظم عبداللہ عبداللہ علی ایف اور استنبول کے ایک گروپ کے ذمہ دار "ابو ہنزلا" کے کوڈ کے ساتھ پہچانے جانے والے خالص بایانجُک اور اس کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دیگر تحصیلوں میں بھی کئے جانے والے آپریشنوں میں غیر ملکیوں سمیت کثیر تعداد میں افراد کو حراست میں لے کر تھانے لے جایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں