اوباما۔ایردوان ٹیلی فونک ملاقات، دہشت گردی کے واقعات پر افسوس

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کر کے دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے

384172
اوباما۔ایردوان ٹیلی فونک ملاقات، دہشت گردی کے واقعات پر افسوس

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کر کے دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے ترکی اور امریکہ کے ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہونے پر زور دیا۔
صدارتی دفتر سے ٹیلی فونک مذاکرات کے بارے میں جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری تعاون کو مضبوط بنانے ، عراق میں تحفظ اور استحکام کے قیام اور شام میں جاری جھڑپوں کے سیاسی حل کے موضوعات پر بات چیت کی۔
صدر اوباما نے سُرُچ میں خود کش حملے اور جیلان پنار میں ایک فوجی اور دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا سبب بننے اور پی کے کے کی طرف سے قبول کئے جانے والے حملے کی مذمت کی اور شہداء کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے غیر ملکی جنگجووں کے داخلے کو روکنے اور ترکی اور شام کی سرحد پر سکیورٹی کی فراہمی کے لئے تعاون کو بڑھانے کی کوششوں پر بھی غور کیا۔
صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ کی حیثیت سے ہم ترکی کے قومی تحفظ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی اور امریکہ کے باہمی تعاون کی حالت میں ہونے پر زور دیا اور صدر اوباما نے سُرُچ میں ہلاک ہونے والوں اور جیلان پنار میں شہید کئے جانے والوں کے کنبوں سے امریکی عوام کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں