ٹرکش ائیر لائن کی جرمنی کےلیے ارزاں نرخوں کی فلائٹس

ٹرکش ایئر لائن جلد ہی جرمنی میں ارزاں نرخوں پر اپنی پروازوں کا آغاز کرنے والی ہے۔ اس سلسلے میں تمام کاروائی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی شیڈول کے وضع کیے جانے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے

384446
ٹرکش ائیر لائن کی جرمنی کےلیے ارزاں نرخوں کی فلائٹس

ٹرکش ایئر لائن جلد ہی جرمنی میں ارزاں نرخوں پر اپنی پروازوں کا آغاز کرنے والی ہے۔
اس سلسلے میں تمام کاروائی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی شیڈول کے وضع کیے جانے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
ٹرکش ائیر لائن کی زیل ائیر لائن اناطولیہ ائیر لائن اگلے برس سے جرمنی کے مختلف شہروں سے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے۔
اس طرح ٹرکش ایئر لائن جرمنی کی قومی فضائی کمپنی لفتھانزا کے لیے حریف ثابت ہونے والی پہلی ایئر لائن ہو گی۔ انادولو جیٹ ایک نیم سرکاری کمپنی ہے اور یہ ترکش ایئر لائن کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے حقوق استعمال کر سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ کمپنی جرمنی کے چودہ شہروں کے لیے اپنی سروس مہیا کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں