ہر دہشت گرد تنظیم ہم سے ایک ہی جیسا جواب پائے گی: داود اولو

دہشت گرد تنظیم داعش ہو یا پھرپی کے کے ، خواہ ان کا کوئی بھی مقصد ہو اور خواہ انہیں جس کی بھی پشت پناہی حاصل ہو ہر دہشت گرد تنظیم ہم سے ایک ہی جواب حاصل کرے گی: احمد داود اولو

384100
ہر دہشت گرد تنظیم ہم سے ایک ہی جیسا جواب پائے گی: داود اولو

داود اولو نے کہا ہے کہ "ہر دہشت گرد تنظیم ہم سے ایک ہی جیسا جواب پائے گی"۔۔۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے اپنے ٹویٹر پیج سے کل جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی دہشت گرد تنظیم داعش ہو یا پھر وحشیانہ طریقے سے ہمارے فوجیوں ، پولیس اور معصوم شہریوں کو گولیوں سے بھون ڈالنے والی پی کے کے ، خواہ ان کا کوئی بھی مقصد ہو اور خواہ انہیں جس کی بھی پشت پناہی حاصل ہو ہر دہشت گرد تنظیم ہم سے ایک ہی جواب حاصل کرے گی۔
داود اولو نے کہا کہ شان لی عرفا کی تحصیل جیلان پنار میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے سے متعلق سکیورٹی فورسز کی تفتیش کثیر الجہتی شکل میں جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ اس شرمناک حملے کے ذمہ دار یا ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ میں اللہ سے شہیدوں کے لئے رحمت اور ان کے عزیزوں کے لئے صبر جمیل کا طلبگار ہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں