بعض حلقوں کی خاموشی شرمناک ہے: صدر ایردوان

بعض حلقوں کا 'پی کے کے' کے ہاتھوں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کو نظر انداز کرنا مذکورہ دہشت گرد تنظیم کو اچھا دکھانے کی کوشش ہے اور اس سے ان حلقوں کی نیت کھل کر سامنے آ رہی ہے: صدر ایردوان

384045
بعض حلقوں کی خاموشی شرمناک ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ " اپنی پشت کو دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے 'سے ٹیکنے کا کھلے بندوں اعلان کرنے والے حلقوں کا 'پی کے کے ' کے وحشیانہ اقدامات کے مقابل خاموشی اختیار کرنا اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے کی حد تک بھی جرات نہ کر سکنا شرمناک صورتحال ہے"۔
صدر ایردوان نے شان لی عرفا میں دہشت گردی کے حملے سے متعلق اپنے تحریری بیان میں جیلان پنار میں دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کی طرف سے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارا ملک 'پی کے کے' اور دہشت گرد تنظیم داعش سمیت دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف ہے۔ سُرُچ میں 32 شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے ذمہ داروں اور جیلان پنار میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہم اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کا 'پی کے کے' کے ہاتھوں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کو نظر انداز کرنا مذکورہ دہشت گرد تنظیم کو اچھا دکھانے کی کوشش ہے اور اس سے ان حلقوں کی نیت کھل کر سامنے آ رہی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہماری ملت اس بات پر بھرپور یقین رکھتی ہے کہ دہشت گردی کا کوئی دین، کوئی مذہب اور کوئی ملت نہیں ہے اور وحشت کو کسی بھی بہانے سے جائز ثابت نہیں کیا جا سکے گا اور ملت کو اس بات کا بھی بھر پور شعور ہے کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو کسی دوسری دہشت گرد تنظیم پر ترجیح نہیں دی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں