ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کافائدہ ترکی کو ہوگا: زیبک چی

وزیراقتصادیات نہایت زیبک چی نے ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ زیادہ تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کی راہیں ہموار ہو جائیں گی اور ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا سب سے زیادہ فائدہ ترکی ہی کو حاصل ہوگا

381199
ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کافائدہ ترکی کو ہوگا: زیبک چی

ایران کے ساتھ فائیو پلس ون ممالک کے سمجھوتے سے سب سے زیادہ فائدہ ترکی کو پہنچے گا۔
وزیراقتصادیات نہایت زیبک چی نے ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ زیادہ تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کی راہیں ہموار ہو جائیں گی اور ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا سب سے زیادہ فائدہ ترکی ہی کو حاصل ہوگا۔
انہون نے کہا کہ ترکی اور ایران کے درمیان طے پانے والے ترجیحاتی تجارتی سمجھوتے پر عمل درآمد سے اور پابندیاں ختم ہونے سے 30 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کے حاصل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیرات سے لے کر خدمات کے شعبے تک مزید تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں