کولیشن مذاکرات کے دوران اہم منصوبوں کی فراموشی کی اجازت نہیں دوں

ایسے کوئی کولیشن مذاکرات جو ترکی میں زیر غور و زیر تعمیر منصوبوں کو التوا میں ڈالنے جیسے مباحث سے شروع ہوں گے وہ اپنے مقابل سب سے پہلے مجھے پائیں گے: رجب طیب ایردوان

380112
کولیشن مذاکرات کے دوران اہم منصوبوں کی فراموشی کی اجازت نہیں دوں

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو اہم فیصلے کرنے اور ان کا اطلاق کرنے کی اہل کولیشن حکومت کی ضرورت ہے۔۔۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں آل ٹریڈر اینڈ بزنس مین ایسوسی ایشن TUMSİAD کی طرف سے دی گئی افطاری میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "آئین نے مجھے جو اختیارات دئیے ہیں ان کو استعمال کرتے ہوئے کولیشن بنانے کے عمل میں آسانی لانے کے لئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا کروں گا"۔
سیاسی پارٹیوں کو متنبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ایک دوسرے کے ساتھ نوک جھونک کرتی ہوئی پارٹیوں کا کولیشن ترکی کے لئے مفید نہیں نقصان دہ ہو گا۔ وقت اور کوششوں کے اس نوعیت کے نقصان پر ملت کبھی رضامند نہیں ہو سکتی"۔
صدر ایردوان نے کہا کہ " کولیشن مذاکرات کے دوران ترکی میں دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کو طاق نسیاں میں ڈالنے جیسے مباحث کی بھی میں اجازت نہیں دوں گا"۔
انہوں نے کہا کہ "ایسے کوئی کولیشن مذاکرات جو ترکی میں زیر غور و زیر تعمیر منصوبوں کو التوا میں ڈالنے جیسے مباحث سے شروع ہوں گے وہ اپنے مقابل سب سے پہلے مجھے پائیں گے"۔
صدر ایردوان نے صدارتی عہدے کی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے آئین کے منافی کوئی اقدام نہ کرنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے اور کہنا جاری رکھے ہوئے ہوں کہ عوام کی طرف سے صدر کے انتخاب اور آئین کی حدود میں رہنے کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے"۔
میں نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ" آئین نے مجھے جو اختیارات دئیے ہیں میں انہیں مکمل طور پر اختیار کروں گا کیوں کہ میرا کام ہی یہی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ" اب صدر دیگر فرائض کے ساتھ ساتھ ملت کے سامنے بھی ایک براہ راست ذمہ دار شخصیت ہے ، جو لوگ اس حقیقت کو سمجھنا نہیں چاہتے انہیں جان لینا چاہیے کہ وہ سب سے پہلے ملّی ارادے کی توہین کر رہے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں