63 ویں حکومت کے قیام کے لیے کولیشن مذاکرات کا آغاز

خوشگوار ماحول میں اپنے نظریات سے آگاہی کروانے کا ذکر کرنے والے جناب داود اولو ن بتایا کہ دوسرے مرحلے سے پیشتر وفود کے درمیان جائزاتی مذاکرات سر انجام پائیں گے

380147
63 ویں حکومت کے قیام کے لیے کولیشن مذاکرات کا آغاز


63 ویں حکومت کے قیام کے لیے کولیشن مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے اولین طور پر اس حوالے سے جمہوری عوامی پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو سے ملاقات کی۔
داود اولو نے مذاکرات کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ " میں نے جناب کلچ دار اولو اور ان کی ہمراہی ٹیم سے کہا ہے کہ ترکی بلا حکومت ایک منٹ بھی رہنے کو برداشت نہیں کرے گا، ہم دو طرفہ اعتماد پر مبنی کسی مضبوط حکومت کے قیام کی تمنا کرتے ہیں۔"
خوشگوار ماحول میں اپنے نظریات سے آگاہی کروانے کا ذکر کرنے والے جناب داود اولو ن بتایا کہ دوسرے مرحلے سے پیشتر وفود کے درمیان جائزاتی مذاکرات سر انجام پائیں گے، اگر سربراہان کے ساتھ بلمشافہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی گئی تو اس حوالے سے ہمارا موقف منفی پر مبنی نہیں ہو گا۔
داود اولو آج نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی سے ملاقات سر انجام دیں گے۔
ادھر ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے نام پر پارٹی کے ترجمان خالق کوچ نے اعلانات کیے۔
حالیہ مذاکرات کے" جائزاتی ملاقات" کی حیثیت رکھنے پر زور دینے والے کوچ نے بتایا کہ "مشترکہ ارادے کو زیر لب لایا گیا ہے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں