کولیشن حکومت کے لئے مذاکرات شروع ہو گئے

سات جون کے عام انتخابات کے بعد سامنے آنے والے سیاسی نقشے کی ضرورت کے تحت کولیشن حکومت کے لئے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں

344986
کولیشن حکومت کے لئے مذاکرات شروع ہو گئے

7 جون کے عام انتخابات کے بعد سامنے آنے والے سیاسی نقشے کی ضرورت کے تحت کولیشن حکومت کے لئے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے 9 جولائی کو حکومت بنانے کی ذمہ داری جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین احمد داود اولو کے حوالے کی اور انہوں نے اس سلسلے میں رپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو کے ساتھ ملاقات کی۔
داود اولو اپنے وفد کے ہمراہ کل نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات کے پہلے مرحلے میں داود اولو حالات کا جائزہ لیں گے اور اس ملاقات میں باہمی اصولوں و قواعد اور عزائم کو پیش کیا جائے گا۔
دس جولائی سے شروع ہونے والے 45 روزہ دورانیے میں حکومت نہ بننے کی صورت میں ترکی میں نئے انتخابی عمل کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں 1999 کے عام انتخابات سے لے کر اب تک پہلی دفعہ حکومت بنانے کے لئے کولیشن مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں