کولیشن حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں: احمد داؤداولو

استنبول میں ملی عظم پلیٹ فارم کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے وزیراعظم احمد داؤد الو نے کولیشن حکومت کے قیام کے بارے میں ملی عظم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات جون کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے انہیں جو مینڈٹ دیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہی وہ حکومت کی تشکیل کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

379074
کولیشن حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں: احمد داؤداولو

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں انصاف کی تلاش کرنا ہے۔
استنبول میں ملی عظم پلیٹ فارم کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے وزیراعظم احمد داؤد الو نے کولیشن حکومت کے قیام کے بارے میں ملی عظم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سات جون کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے انہیں جو مینڈٹ دیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہی وہ حکومت کی تشکیل کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اس سے کسی بھی صورت راہ فرار اختیار نہیں کریں گے اور اگر اس کے باوجود حکومت تشکیل نہیں و پاتی ہے تو وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں انصاف کی تلاش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بلقان، مشرقِ وسطیٰ ، کاکیشیا ، وسطی ایشیا جیسے خطوں میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اس انصاف کے قیام کے بارے میں اپنے اوپر عاءد ہونے والے فرائض کا ادا کرنے کی بھر پور کوششیں صرف کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں اس وقت جہاں جہاں پنا ہ گزین موجود ہیں ان کے صورتِ حال سے بھی پوری طرح واقف ہیں اور ہم اس کے مطابق ہی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کررہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں