ترکی: حکومت بنانے کی ذمہ داری داوداولو کے سپرد

صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں 63 ویں حکومت کے قیام کے لیے انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین اور وزیراعظم احمد داود اولو کو فرائض سونپے ہیں

344382
ترکی: حکومت بنانے کی ذمہ داری داوداولو کے سپرد

صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں 63 ویں حکومت کے قیام کے لیے انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین اور وزیراعظم احمد داود اولو کو فرائض سونپے ہیں۔
صدر ایردوان اور وزیراعظم احمد داود اولو نے ایوان صدر میں گزشتہ روز ملاقات کی جس کے بعد ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے بتایا کہ جناب صدر نے حکومت کے قیام کی ذمہ داری جناب داود اولو کو سونپی ہے ۔
وزیراعظم احمد داود اولو نے بھی استنبول میں یاووُز سلطان سلیم پل کی تعمیر میں مصروف محنت کش بھائیوں کے ہمراہ افطار کرنے سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پیر کے روز سے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام کے سلسلے میں روابط کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر ہم انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی دوسری اور تیسری پارٹی سے مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت کے قیام کی 45 روزہ مہلت 23 اگست کو ختم ہو جائے گی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں