سینکیانگ سے متعلق بعض خبریں انتشار پیدا کر رہی ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ چین کے نیم خود مختار علاقے سینکیانگ میں آباد ترک برادری کی حمایت جاری رہے گی جبکہ میڈیا میں پائی جانے والی بعض خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں جن سے انتشار پیدا ہو رہا ہے

378437
سینکیانگ سے متعلق بعض خبریں انتشار پیدا کر رہی ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ چین کے نیم خود مختار علاقے سینکیانگ میں آباد ترک برادری کی حمایت جاری رہے گی جبکہ میڈیا میں پائی جانے والی بعض خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں جن سے انتشار پیدا ہو رہا ہے۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت، عوام سے صبر کی اپیل کرتےہوئے اشتعال انگیز عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کےلیے انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتی ہے ۔
صدر ایردوان نے گزشتہ شام غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت افطار کے موقع پر کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے ۔
انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سینکیانگ کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئےاپنی اویغور برادر عوام کی حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے ۔ چین کے واقعات کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں بعض خبریں بے بنیاد اور انتشار پر مبنی ہیں جن کی تصحیح کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ترکی نے چینی سفیر کے دفتر خارجہ طلب کرتےہوئےاپنے خدشات سے چین کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ میں بھی چین کے دورے کے دوران اویغور بردار عوام کو درپیش مسائل کا چینی حکام سے ذکر کروں گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں