‎ظلم و جبر سب سے زیادہ ظلم کرنے والے کو نقصان پہنچاتا ہے

جس قدر ظلم میں اضافہ کیا جا رہا ہے اسی قدر نفرت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے: نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش

336814
‎ظلم و جبر سب سے زیادہ ظلم کرنے والے کو نقصان پہنچاتا ہے

‎ظلم و جبر سب سے زیادہ ظلم کرنے والے کو نقصان پہنچاتا ہے۔۔۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے میں درپیش حالات کی وجہ سے چینی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ظلم و جبر سب سے زیادہ ظلم و جبر کرنے والوں کو نقصان پہنچاتا ہے"۔
نعمان قرتلمش نے مشرقی ترکمانستان سوسائٹیوں کے پلیٹ فورم کی طرف سے استنبول امیرگان فارسٹ میں دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی ۔
یہاں ان کے ایجنڈے کا موضوع جمہوریہ چین کے زیر کنٹرول سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے میں درپیش حالات تھے۔
نعمان قرتلمش نے کہا کہ جس قدر ظلم میں اضافہ کیا جا رہا ہے اسی قدر نفرت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مشرقی ترکمانستان کی حیثیت سے پہچانے جانے والے اس علاقے میں مقیم اویغور ترکوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف بین الاقوامی تنظیموں سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی اپیل کی۔
نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا کہ اس دباو کو کھلی شکل میں عالمی رائے عامہ کے سامنے رکھنا اور اگر کوئی ناانصافی ہو رہی ہے تو اس کا سفارتی طریقوں سے حل اقوام متحدہ کا بھی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نگاہ رکھنے والی تنظیموں کا بھی اہم ترین وظیفہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں