یونان کولاجسٹک کے شعبے میں تعاون کی تجویز

ترکی کی بین الاقوامی ٹرانسپورٹر سوسائٹی کی طرف سے اقتصادی بحران کے شکار ملک یونان کولاجسٹک کے شعبے میں تعاون کی تجویز

336353
یونان کولاجسٹک کے شعبے میں تعاون کی تجویز

ترکی کی بین الاقوامی ٹرانسپورٹر سوسائٹی نے اقتصادی بحران کے شکار ملک یونان کولاجسٹک کے شعبے میں تعاون کی تجویز پیش کی ہے۔
یونانی انتظامیہ ترک ٹرانسپورٹروں کی اپیل پر غور کرے تو بلغاریہ کے ترک ٹرالروں سے حاصل کردہ سالانہ 400 ملین یورو کی آمدنی حاصل کرے گی۔
بین الاقوامی ٹرانسپورٹر سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں یونان میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے " آئیے نئی شاہرائے ریشم بنائیں"کے سلوگن کے ساتھ کہا گیا ہے کہ چین سے شروع کر کے اناطولیہ اور بحر روم کے وسیلے سے یورپ تک جانے والے تجارتی راستے کو دوبارہ سے زندہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ، علاقے کی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے دونوں ممالک کے تجارتی حجم میں اضافے کا امکان فراہم کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں