مسئلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفےٰ آکن جی اور قبرصی یونانی رہنما نکوس اناس تاسیادیس دس جولائی کو پانچویں بار ملاقات کررہے ہیں۔ مذاکراتی وفد نے مذاکراتی عمل کو سرعت دیتے ہوئے سربراہی اجلاس تک ہر روز ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے

336030
مسئلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری

مسئلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفےٰ آکن جی اور قبرصی یونانی رہنما نکوس اناس تاسیادیس دس جولائی کو پانچویں بار ملاقات کررہے ہیں۔
مذاکراتی وفد نے مذاکراتی عمل کو سرعت دیتے ہوئے سربراہی اجلاس تک ہر روز ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں رہنماوں کے اجلاس سے قبل تمام تکنیکی پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں اور مذاکرات میں وقتاً فوقتاً اقوم متحدہ کے مسئلہ قبرص سے متعلق خصوصی نمائندئے ایدی بھی حصہ لیتے ہیں۔
جزیرے کو دونوں رہنماؤں سے مذاکرات کرنے والے خصوصی نمائندئے ایدی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مخلوط حکومت میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کے چئیر مین سردار دنکتاش سے بھی ملاقات کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں