بعض سیاسی جماعتوں کا غیرمفاہمتی رویہ مناسب نہیں:وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ اب ہم ایک ایسی مخلوط حکومت کے متلاشی ہیں جو کہ ترکی کو ترقی و کامیابی کی منازل تک لے جائے جس کےلیے ہم ملک کی ہر سیاسی جماعت کے در پر دستک دینے سے گریز نہیں کریں گے لیکن افسوس کہ بعض جماعتوں نے اپنے دروازے روز اول سے ہی مفاہمت کےلیے بند کر دیئے جو کہ ملک میں سیاسی کشیدگی کا باعث بنے ہیں

331399
بعض سیاسی جماعتوں کا غیرمفاہمتی رویہ مناسب نہیں:وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے اپنے آبائی شہر قونیہ میں منعقدہ ایک دعوت افطار میں شرکت ک ی ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت کا قیام جلد از جلد ممکن ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم ایک ایسی مخلوط حکومت کے متلاشی ہیں جو کہ ترکی کو ترقی و کامیابی کی منازل تک لے جائے جس کےلیے ہم ملک کی ہر سیاسی جماعت کے در پر دستک دینے سے گریز نہیں کریں گے لیکن افسوس کہ بعض جماعتوں نے اپنے دروازے روز اول سے ہی مفاہمت کےلیے بند کر دیئے جو کہ ملک میں سیاسی کشیدگی کا باعث بنے ہیں۔
جناب داود اولو نے بتایا کہ صدر ایردوان آئندہ ہفتے حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں سے رجوع کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں