دینیز بائکال کی طرف سے عصمت یلماز کو مبارکباد

اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد عصمت یلماز سے خالی ہونے والی وزارت دفاع پر تعیناتی کی جائے گی: احمد داود اولو

328229
دینیز بائکال کی طرف سے عصمت یلماز کو مبارکباد

قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر عصمت یلماز
ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں رائے شماری کے چوتھے مرحلے میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اسمبلی ممبر عصمت یلماز 258 ووٹوں کے ساتھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔
رائے شماری کے چوتھے مرحلے میں عصمت یلماز اور دینیز بائکال کے درمیان مقابلہ ہوا ، رائے شماری میں عصمت یلماز نے 258 جبکہ دینیز بائکال نے 182 ووٹ حاصل کئے۔
ووٹوں میں سے 78 ووٹ ناقابل قبول اور 29 خالی تھے۔
دینیز بائکال نے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے پر عصمت یلماز کو مبارکباد پیش کی اور کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کیا۔
انتخابات کے اعلان کے بعد عصمت یلماز نے شکریے کا خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ "کرنے کے بہت سے کام ہیں اور اس کے لئے ہمارے پاس وقت موجود ہے"۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی ملت کے تمام مسائل کے حل کی واحد جگہ ہے۔ میں یہاں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس دور میں سرکاری طاقت کو استعمال کرنے والے عناصر کے درمیان پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد عصمت یلماز سے خالی ہونے والی وزارت دفاع پر تعیناتی کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں