اقلیتی حکومت حل چارہ ثابت نہیں ہو سکے گی، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ایوان صدارت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران اسمبلی سمیت سابق وزراء کو اجتماعی طور پر افطار پارٹی دی

327635
اقلیتی حکومت حل چارہ ثابت نہیں ہو سکے گی، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے انتخابات کے بعد کولیشن کے سنیارو کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی حکومت حل چارہ نہیں ہے۔
صدر ایردوان نے ایوان صدارت میں مختلف جماعتوں کے ممبران اسمبلی کو افطار پارٹی دی۔
500 سے زائد ممبران اسمبلی کے شریک ہونے والی اس افطاری میں سابق وزراء اعظموں میں سے اور مسعود یلماز بھی شامل تھے۔
میزبان صدر رجب طیب ایردوان کے ایجنڈے میں مخلوط حکومت کے قیام کے امور شامل تھے جنہیں انہوں نے ایک "امتحان" سے تشبیہہ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ"اس امتحان میں سرخرو ہونے والے آئندہ کے دور میں ہماری قوم سے حق بجانب عزت و احترام حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کو پس پردہ رکھتے ہوئے ملک و ملت کی ضروریات کو بالائے طاق رکھنے والوں کا اس کا صلہ ضرور ملے گا۔ میرے خیال میں اقلیتی حکومت ترکی کو در پیش مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔"
انہوں نے مخلوط حکومت کے قیام کے عمل کے صحت مندانہ طریقے سے شرمندہ تعبیر ہونے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ بحیثیت صدر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں