آج اسمبلی اسپیکر کا تعین ہو گا

ترکی کی قومی اسمبلی کے لئے کروائے جانے والے ابتدائی دو انتخابی مرحلوں میں امیدوار منتخب ہو سکنے کے لئے ضروری اکثریت یعنی 367 ووٹ حاصل نہیں کر سکے

327079
آج اسمبلی اسپیکر کا تعین ہو گا

آج اسمبلی اسپیکر کا تعین ہو گا۔۔۔
ترکی کی قومی اسمبلی کے لئے کروائے جانے والے ابتدائی دو انتخابی مرحلوں میں امیدوار منتخب ہو سکنے کے لئے ضروری اکثریت یعنی 367 ووٹ حاصل نہیں کر سکے۔
آج متوقع تیسرے اور چوتھے روانڈ کے انتخابات میں اسپیکر کا تعین ہو گا۔
تیسرے مرحلے میں منتخب ہونے کے لئے تمام اراکین کی اکثریت حاصل کرنے یعنی 276 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔
لیکن تیسرے مرحلے میں بھی ضروری اکثریت حاصل نہ ہو سکنے کی صورت میں اس مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں میں چوتھی دفعہ مقابلہ ہو گا اور اس میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گا۔
واضح رہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سے سیواس کے اسمبلی ممبر عصمت یلماز ، ریپبلکن پیپلز پارٹی سے اسمبلی کے عبوری اسپیکر اور انطالیہ کے اسمبلی ممبردینیز بائکال ، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی سے استنبول کے اسمبلی ممبر اکمل الدین احسان اولو اور پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی سے مرسین کے اسمبلی ممبر دینگیر میر مہمت فرات اسمبلی اسپیکر کے لئے امیدوار ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں